تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی سے اہم سوال پوچھ لیا

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے انکے کیریئر کے مستقبل سے متعلق اہم سوال پوچھ لیا ہے۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی جو ان دنوں اپنے کیریئر کے برے دور سے گزر رہے ہیں اور فارم میں نہ ہونے کے باعث اچھی کارکردگی میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہیں اور گزشتہ دو سال سے وہ کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں سنچری نہیں بناسک ہیں، جس کے باعث بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں بھی کئی درجے نیچے آچکے ہیں۔

 اپنی جارحاجہ بلے بازی سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے بوم بوم کے نام سے مقبول سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کے نامور بلے باز ویرات کوہلی سے ان کے کیریئر سے متعلق اہم سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا وہ دوبارہ عالمی کرکٹ میں نمبر ایک بننا چاہتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’کرکٹ میں، رویہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور میں بار بار یہی بات کرتا ہوں‘۔

شاہد آفریدی نے سوال کیا کہ ’ویرات کوہلی، اپنے کیریئر کے شروع میں، دنیا کے نمبر ایک بلے باز بننا چاہتے تھے، کیا وہ دوبارہ بھی نمبر ایک بننا چاہتے ہیں؟‘

انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا ویرات کوہلی سوچتے ہیں کہ اُنہوں نے زندگی میں سب کچھ حاصل کر لیا ہے اور اب صرف آرام کرکے وقت گزارا جائے یا وہ دوبارہ بھی اپنی پرانی پوزیشن پر واپس آنا چاہتے ہیں؟

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کی کپتانی کے دنوں میں اُنہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے خیال میں ویرات کوہلی کو صرف ایک کھلاڑی کے طور پر اپنا کیرئیر جاری رکھنے کا فیصلہ لینا چاہیے کیونکہ اس طرح اُن پر پریشر کم ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: کوہلی کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئی

واضح رہے کہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ویرات کوہلی نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی اور بعد میں انہیں ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا تھا جس کے فوری بعد کوہلی بھارت کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی دستبردار ہوگئے تھے اور آج کل روہت شرما کو تمام فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -