پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شاہین سے متعلق شعیب اختر کے بیان پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی جانب سے شاہین آفریدی سے متعلق بیان پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کہا کہ شعیب اختر تو پھر شعیب اختر ہے، وہ یہ کرسکتے ہیں لیکن یہ بہت مشکل ہوتا ہے، آپ انجیکشن اور دردکش ادویات لیتے ہیں اسکے باوجود بھی انجری کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ انجری کے دوران کھیل سے چوٹ مزید بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے، ہر کوئی شعیب اختر نہیں جو تکلیف برداشت کرسکے، میرے خیال میں ان کے اس بات کو جانے دیں چھوڑ دیں۔

شاہین آفریدی کے بارے میں شعیب اختر کے بیان پر اظہر علی کا ردِعمل

واضح رہے کہ شعیب اختر نے مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں شاہین آفریدی کو انجری کے باوجود انگلینڈ کے خلاف اپنا اسپیل مکمل کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ موقع مجھے ملتا تو میں پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردیتا، گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل ادھورا نہ چھوڑتا کیونکہ یہ لمحہ دوبارہ نہ آتا، گھٹنا جُڑ سکتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں