تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

شاہد کپور کی ایکشن تھرلر فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی ایکشن تھرلر فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ کا پہلا ٹریلر جاری ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’بلڈی ڈیڈی‘ کے ٹریلر میں شاہد کپور کو بھرپور ایکشن کے ساتھ اور خطرناک روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے ساتھ سنجے کپور، رونیت رائے، راجیو کھنڈیلوال اور ڈیانا پینٹی بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم میں شاہد کپور ایک ایسے رشتے کو بچانے کیلیے تمام تر مشکلات کا سامنا کرتے ہیں جو ان کیلیے انتہائی اہم ہے۔ وہ خطرناک منشیات اسمگلرز اور قاتلوں کا بھی مقابلہ کرتے ہیں۔

’بلڈی ڈیڈی‘ میں کام کرنے کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا حصہ ہونا ان کیلیے بہت مزے کا ثابت ہوا۔

وہ کہتے ہیں کہ ہالی وڈ سے آئے ایکشن ڈائریکٹرز کو شک تھا کہ میں نہیں کر پاؤں گا لیکن میں بہت جلدی سب کچھ سیکھ گیا، بطور ڈانسر چیزوں کو تیزی سے یاد کرنا میرے لیے آسان ہے۔

فلم 9 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Comments