ماضی کی مشہور جوڑی شاہد کپور اور کرینہ کپور خان کی ایک ایوارڈ تقریب میں ملاقات ہوئی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
بالی ووڈ کے مداح شاید اپنی آنکھوں اور کانوں پر یقین نہیں کریں گے، تاہم یہ حقیقت ہے کہ سابق ساتھی اداکاروں کرینہ کپور اور شاہد کپور نے ہفتے کو جے پور میں آئیفا 2025 کی پریس کانفرنس میں پرجوش ملاقات کی اور ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔
دونوں کے برسوں بعد اس طرح ملنے کو پاپرازی فوٹوگرافرز نے فوری طور پر محفوظ کیا، شاہد اور کرینہ نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے بات کی اور میڈیا کے سامنے باتیں کرتے بھی نظر آئے۔
View this post on Instagram
کرینہ اور شاہد نے بالی ووڈ کی چند آئیکونک فلموں میں سے ایک‘جب وی میٹ’میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ رومینٹک فل آج بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے اور پرستار انھیں ان کے کردار گیت اور آدتیہ کے نام سے جانتے ہیں۔
آئیفا ڈیجیٹل ایوارڈز کے گرین کارپٹ پر اس ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم اکثر ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔
جاوید شیخ نے عمران ہاشمی کو اوقات یاد دلادی، بڑا انکشاف
انہوں نے کہا کہ آج اسٹیج پر ملے، ویسے بھی ہم اکثر ملاقات کرتے رہتے ہیں، تو ہمارے لیے یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے۔ اگر لوگوں کو یہ پسند آیا، تو یہ خوشی کی بات ہے۔
ان کا جواب ظاہر کرتا ہے کہ کرینہ کے ساتھ ان کا رشتہ پیشہ ورانہ طور پر بھی اتنا ہی معمولی ہے جتنا کہ ذاتی طور پر۔