تازہ ترین

شاہد کپور کی ایلون مسک کو دھمکی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو دھمکی دے دی۔

ٹوئٹر نے مفت بلیو ٹک سروس ختم کر دی ہے جس سے نہ صرف عام صارفین متاثر ہوئے ہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول شخصیات بھی اس کی زد میں آ گئیں۔

بالی وڈ کی نامور شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز سے بلیو ٹک غائب ہوگیا ہے اور ان میں شاہد کپور بھی ہیں۔

ٹوئٹر پر ابھے سریواستو نامی صارف نے اداکار کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ غصے میں بائیک چلا کر جا رہے ہیں۔

صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ شاہد کپور اپنے بلیو ٹک کے لیے ایلون مسک کو پیٹنے کے لیے جاتے ہوئے: ’میرا بلیو ٹک ہے وہ۔‘

اس پر اداکار نے فوری ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے بلیو ٹک کو کس نے ٹچ کیا۔ انہوں نے ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’تو وہیں رک میں آ رہا ہوں۔‘

شاہد کپور کی ایلون مسک کو دھمکی

اداکار کے ردعمل پر ایک صارف نے لکھا کہ کوئی بات نہیں آپ 900 روپے ادا کر دو بلیو ٹک مل جائے گا، وہاں جانے کی ضرورت نہیں ورنہ پیٹرول ضائع ہوگا۔

شاہد کپور کی ایلون مسک کو دھمکی

Comments

- Advertisement -