تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

اداروں کے خلاف محاذ آرائی ن لیگ کا وتیرہ بن گئی، نیب کو نشانے پر رکھ لیا

اسلام آباد: اداروں کے خلاف محاذ آرائی ن لیگ کا وتیرہ بن گئی، پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے نیب کو نشانے پر رکھ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائیوں پر لیگی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کے خلاف  سیاسی جماعتوں سے اکٹھا ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگی رہنماؤں کی جانب سے طویل پریس کانفرنس کی گئی، جس میں نیب پر  الزامات لگائے گئے اور صفائیاں پیش کی گئیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف نام نہاد کیسز بنائے جارہے ہیں، ڈی جی نیب لاہور نے گذشتہ روز  جو معلومات شیئر کیں، وہ پارلیمان کی ہتک تھی۔

سندھ میں نیب کی کارروائیوں پر شاباش دینے والے شاہد خاقان عباسی اپنی پارٹی کے  خلاف ہونے والے ایکشن پر چراغ پا ہوگئے، نیب کو مشرف کا بنایا ہوا قانون قرار دے دیا۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے کو ختم ہونا چاہیے تھا، ثبوت کوئی نہیں ہے، مفروضوں پر الزام لگائے جاتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی احتساب چاہتے ہیں، ملک کی ضرورت ہے لیکن یہ احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے نیب قانون بدلنا چاہیے۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں مل کر نیب قانون میں ترمیم کرلیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے لیگی رہنماؤں کے نیب میں موجود کیسز کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیے تھے۔

Comments