پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ن لیگی رہنما کی عجیب منطق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا یہ تاثرغلط ہے حکومت پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان نے عجیب منطق پیش کردی۔

پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر شاہد خاقان نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے حکومت پٹرول یا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے، یہ فیصلہ تو آزاد ادارے اوگرا اورنیپرا خود کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم کے بعد بھی ریلیف نہیں ملتا، نیب سے پوچھا جائے جعلی کیس بنانے کے کیا مقاصد تھے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک دن جواب دینا پڑتا ہے ،ان کو جواب دینا پڑے گا، جواب حکومتیں نہیں لیتی ہیں، عدالتوں کو فیصلے کرنے چاہئیں۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اس کا نوٹس لے لوگوں کو انصاف دلائے ، چار سال بعد کل مریم نواز بری ہوئی ہیں ، جعلی کیس بنانے والوں کو پوچھا نہیں جائے گا ؟ نیب والوں سے پوچھیں کہ جعلی کیس کیوں بنائے، احتساب کرنے والوں سے بھی پوچھنا ہوگا اتنے اثاثے کیسے بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں