تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’ہم سازش میں ملوث ہیں تو آرٹیکل 6 لگادیں‘

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر ہم سازش میں ملوث ہیں تو آرٹیکل 6 لگادیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عسکری قیادت بتادے کیا سازش میں اپوزیشن ملوث ہے، حکومت کی ملی بھگت سے آئین توڑا گیا ہے ان پر آرٹیکل 6 لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ بات صرف ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ تک محدود نہیں ہے، سپریم کورٹ کو عسکری قیادت کو بھی بلانا چاہیے، تمام محرکات دیکھنے ہوں گے کہ آئین کو کیسے توڑا گیا۔

اینکر نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف ڈیل کے تحت بیرون ملک نہیں گے، شاہد خاقان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیل کو چھوڑیں، آئین توڑنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ماضی کی ڈیلز ہیں تو کمیشن بنادیں سارا سچ سامنے آجائے گا۔

شاہد خاقان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو دھمکی دی گئی ہے تو انہیں سفیر کو نکالنا چاہیے تھا، ہم معاملے کی تہہ تک جانا چاہتے ہیں، آرٹیکل 6 ہم پر لگے یا عمران خان پر لگے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہم نہیں مانیں گے تو دوسری کوئی چوائس نہیں ہے، آئین توڑا گیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -