تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

عمران خان کی اقتدار کی خواہش اب کبھی پوری نہیں ہونے دیں گے، شاہد خاقان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اقتدار کی خواہش اب کبھی پوری نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو غم صرف اقتدار کھو جانے کا ہے اور اب بھی ان کی صرف اقتدار کی خواہش باقی ہے، عمران خان کی سیاست وہ تھی جب رانا ثنااللہ پر 15 کلو ہیروئن کا الزام عائد کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بڑی گندی سیاست ہوئی ہے، یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ کسی کو 15 کلو ہیروئن پر پھانسی دینے کی کوشش کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس شخص نے ہر جو بات کی اس کے اندر جھوٹ ہے، یہ جھوٹ کی سیاست پاکستان کی ترقی کا سفر نہیں، جب بھی ترقی ہوئی نواز شریف کے دور میں ہوئی، اب بھی نواز شریف ہی ملک کی ترقی کے لیے سفر آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 4 سال محض باتیں کی گئیں اور ایک پیسے کا کام ہوا نہ ترقی ہوئی، آج ہم مانتے ہیں حالات ٹھیک نہیں مشکل صورتِ حال کا سامنا ہے۔

ورکرز کنونشن میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 31 تاریخ کو آپ لوگوں نے باہر نکل کر ن لیگ کو ایک تاریخی فتح دینی ہے، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -