تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تہیہ کرلیا آئندہ عوامی مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تہیہ کیا ہے کہ اب عوامی مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔

جہلم میں تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے اندر 4 سال جھوٹ بولا گیا، مسلم لیگ (ن) نے سیاسی قیمت ادا کر کے حالات درست کرنے کی ٹھانی، ہم نے وہ مشکل فیصلے کیے جو پچھلے 4 سال میں ہونے چاہئیں تھے، 4 سال کی نااہلی مہینوں میں دور نہیں ہو سکتی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا: ’احساس ہے کہ آپ سب مشکل میں ہیں اور ملک بھی۔ 2018 کے انتخابات چوری کیے گئے تھے۔ وہ الیکشن چوری نہ ہوتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا۔‘

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ عمران خان نے 4 سال میں کیا کیا، ایک کام بتا دیں جو ملک کی بہتری کے لیے کیا ہو، آج ملک کا مفاد اتفاق میں ہے اور سیاسی لیڈر کا کام ملک کو جوڑنا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد قیادت ہے جو ملک کے حالات بہتر کر سکتی ہے، آج ہم سب نے مل کر پاکستان کے لیے کوشش کرنی ہے، یہ چہرے اورسیٹیں عارضی ہوتی ہیں، ہمارا مقصد ملک کی بہتری ہے اور ہماری تربیت گالی دینے میں نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -