تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

قومی اسمبلی اجلاس: شاہد خاقان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان آپے سے باہر ہوگئے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس کے آغاز پر حکومتی رکن امجد علی خان نے فرانسیسی سفیر سےمتعلق قرارداد کو ایوان زیریں میں پیش کیا۔

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد جیسے ہی ایوان میں پیش کی گئی، نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اپنے سیٹ سے اٹھے اور اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کردیا، احتجاج کے دوران شاہد خاقان عباسی آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا کہ میں آپ کو جوتا اتار کر ماروں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے لیگی رہنما کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی زبان درست کریں اور اپنی حد میں رہیں۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو اظہار خیال کرنے کا موقع دیا، یہاں بھی لیگی رہنما نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس ہاؤس کو تین سال سے تھانہ ،بدتمیزی کا اڈا بنادیا ہے، یہ اسمبلی نہیں اکھاڑہ بن گئی ہے،آپ ہاؤس کو چلانا سیکھیں۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آپ کے اسمبلی کارروائی سے حذف کرتا ہوں۔

لیگی رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش یہ قرارداد ناکافی ہے، حکومت کو اجلاس بلوانے سے پہلے اپوزیشن سے بات کرنی چاہیےتھی، آپ نے کل اجلاس ملتوی کیا آج صبح پھر اجلاس بلایا۔

سابق وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ اس قرارداد کےلئے پورے ہاؤس پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، اضافی باتیں قرارداد میں شامل کرکے پھر اس پر بحث کی جائے، ایک گھنٹہ دیاجائے قرارداد میں اضافی باتیں شامل کرناچاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -