تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افسوسناک واقعہ: لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان میں ہاتھا پائی

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور نہایت ہی افسوسناک مناظر دیکھنے کو ملیں۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں اپوزیشن رہنما میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران صبح سے ڈی چوک پر موجود پی ٹی آئی کارکنان نے اپوزیشن کے خلاف سخت نعرے بازی شروع کردی، پی ٹی آئی کارکنان نے اپوزیشن رہنماؤں کو چور اور غدار کے القابات سے نوازا۔

پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باوجود سابق وزیراعظم نے اپنے میڈیا گفتگو جاری رکھی، میڈیا گفتگو ختم ہونے کے بعد لیگی رہنما سندھ ہاؤس کی جانب روانہ ہونے لگے تو پی ٹی آئی کارکنان نے تمام نون لیگی رہنماؤں کو زودکوب کیا۔

کارکنان نے مصدق ملک سےالجھنے کی کوشش کی اور انہیں دھکے دئیے، اس دوران مریم اورنگزیب بھی موجود رہی، کارکنان کے نعروں پر مصدق ملک غصے میں آگئے، اسی دوران پی ٹی آئی کارکنان نے مصدق ملک اور شاہدخاقان عباسی سے ہاتھاپائی کی۔

شاہدخاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکن کو دو تھپڑ مارے، جس پر پی ٹی آئی کارکن نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کو تھپڑ دے مارا، حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس حرکت میں آئی اور شاہدخاقان عباسی اور مصدق ملک کو حصار میں لیا، اسی دوران مصدق ملک کارکنان کو پیچھے دھکے دیتے رہے ، جبکہ پی ٹی آئی کارکن ویڈیو بناتا رہا۔

مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے لیگی رہنماؤں کو زودکوب کرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پورے پاکستان نے دیکھا ملک میں وزیراعظم نہیں بلکہ ملک میں آج غنڈہ اور بدمعاش دہشتگرد مسلط ہے،اسی غنڈہ گردی ، دہشتگردی سے یہ اعتماد کا ووٹ لیناچاہتےہیں، ان کے غنڈوں نے کل سے حکمت عملی بنا رکھی تھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج انہوں نے اپوزیشن کی پریس کانفرنس، اس غنڈے سے وہ برداشت نہیں ہوئی، ان سے برداشت اس لئے نہیں ہوتی کہ یہ وزیراعظم ہیں نہ ہونگے،ہم ان کی اصلیت عوام کےسامنے لاناچاہتے تھے،جو حکومت احتجاج ،غنڈہ گردی ،ووٹ چور ہو ان کے چہرے ایسے ہوتےہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج کہاں ہے وہ وزیرداخلہ جو کہتاہے ابھی کوئی نہیں آسکتا، آج ن لیگ شیروں نے ان کے غنڈوں کو بھگایا ہے، اسی جگہ نواز شریف کےشیر کھڑے ہیں اور یہ غنڈے بھاگ گئے۔

اس موقع پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ وہ ریاست ہے جہاں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے، آج نہتی مریم اورنگزیب پر ان لوگوں نے حملہ کیا،گالیاں دیں پانچ لوگوں کے سامنے یہ غنڈہ گردی کرنیوالے لوگ بھاگ گئے۔

Comments

- Advertisement -