اشتہار

شاہد خاقان عباسی کا عمران خان کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ کارکنان کو مشکل میں نہ ڈالیں گرفتاری دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں میاں صاحب کی وطن واپسی کے سوال پر کہا کہ نواز شریف واپسی کا فیصلہ خود کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھا گیا ، عمران خان کو بہادری سے گرفتاری دینی چاہیے۔

- Advertisement -

شاہد خاقان عباسی نے مشورہ دیا کہ سیاسی لیڈروں کو گرفتاری سے گھبرانا نہیں چاہیے، عمران خان کارکنان کو مشکل میں نہ ڈالیں گرفتاری دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف لئے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ، توشہ خانہ کے حوالے سے جس نے مجھ پر الزام لگانا ہے لگالے، ملنے والا تحفہ نہ حکومت کا ہوتا ہے نہ توشہ خانے کا وہ آپ کا ہوتا ہے۔

انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں انتظامی تاخیر کی آئین میں گنجائش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں