بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

’عوام پر ٹیکس لگانے کے بجائے حکومت اپنے اخراجات کم کرے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام پر ٹیکس لگانے کے بجائے حکومت اپنے اخراجات کم کرے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی بجٹ پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 500 ارب روپے ایم این اے اور ایم پی ایز کو بانٹے جائیں گے، سیاسی فوائد حاصل کرنے والے کو پیسے دیے جائیں گے، کیا ایف بی آر کو پتا نہیں کہ سگریٹ کتنے بنتے ہیں اور کیا ٹیکس لیتے ہیں؟

- Advertisement -

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا خرچہ سود کی ادائیگی ہے، ڈیزل کی اسمگلنگ کو کوئی نہیں چھیڑے گا، فاٹا میں فیکٹریاں فاٹا کے عوام کو فائدہ نہیں دیتیں، فاٹا پاکستان کا حصہ ہے اس پر ٹیکس لگایا جائے کیوں کہ یہ فیکٹریاں فاٹا کے عوام نہیں لگاتے۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیزل اور ایل پی جی کی اسمگلنگ روک کر ٹیکس جمع کریں تو کوئی اور ٹیکس لینے کی ضرورت نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ زراعت اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگائیں وہ آپ نے نہیں کیا، آئی ایم ایف نے جاری اخراجات بڑھانے کا کب کہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں