منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شاہد خاقان رپورٹ کے معاملے پر تواترسے جھوٹ بول رہے ہیں، شہزاد اکبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی شہزاد اکبر نے شوگر کمیشن رپورٹ سے متعلق کہا کہ وزیراعظم نے رپورٹ پبلک کرکے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، لیکن مسلم لیگ نواز کو شاید یہ رپورٹ سمجھ نہیں آرہی یا سمجھنا نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے شوگر کمیشن رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے شوگر کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر لائی گئی، جس میں حیران کن انکشافات کے ساتھ پریشان کن چیزیں بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے رپورٹ پر قوم کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی رپورٹ کے معاملے پر تواتر سے جھوٹ بول رہے ہیں، چینی کمیشن کے 12 سے 13 ٹی او آرز تھے، کمیشن کے ایک ٹی او آر میں تھا کہ قیمتیں کیوں بڑھیں۔

- Advertisement -

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ واضح لکھا ہے کہ جس وقت برآمد کی اجازت دی گئی چینی سرپلس تھی، کمیشن کہہ رہا ہے قیمتیں بڑھنے کی وجہ سٹے والوں کا شوگر ملز سے گٹھ جوڑ ہے، کمیشن نے سندھ کے وزیر اعلیٰ کو بلایا وہ پیش نہیں ہوئے۔

معاون خصوصی نے واضح کیا کہ کمیشن نے کہا کہ ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود تھی، شاہد خاقان عباسی کو چارج شیٹ پر سوالات کا جواب دینا ہوگا، شاہد خاقان نے 20 ارب کی سبسڈی 24 گھنٹے کے نوٹس پر برآمد کیلئے دی، انہوں نے بطور وزیراعظم سلیمان شہباز کی ایما پر سبسڈی دی۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جن کا ملازم ہے ان کی ایما پر 18-2017 میں سبسڈی دی، ثابت ہوا ایک شخص مالک کا اتنا وفادار ہے کہ اسکے بھتیجے کے حکم پر فوری عمل کرتا ہے۔

شہزاد اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ العربیہ شوگر مل کے 25 فیصد شیئر سلمان اور 25 فیصد حمزہ کے پاس ہیں، العربیہ شوگر مل سے متعلق دستاویزی ثبوت رپورٹ میں موجود ہیں، العربیہ شوگر مل کو کچی پرچی پر گنا بیچا جاتا تھا، العربیہ شوگرمل میں ایک اعشاریہ 3 ارب کا گنا نہیں دکھایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ العربیہ شوگر مل نے 18-2017 میں کسانوں کو سوا ارب روپے کی کم ادائیگی کی۔ معاون خصوصی کہنا تھا کہ اس چینی پر ایک ٹکا ٹیکس بھی نہیں دیا گیا اور بلیک مارکیٹ میں بیچی گئی۔

انہوں نے شہباز شریف کو تنقید کے دائرے میں لاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف خادم اعلیٰ پنجاب کے تھے پر تجوریاں اپنےخاندان کی بھر رہے تھے، شہباز شریف نے اسپیشل برانچ کو پروکیور منٹ قیمت کی رپورٹ بنانے کا کہا۔

شہباز شریف کو رپورٹ دی گئی اوسطاً 149 روپے سپورٹ پرائس دی جاتی ہے، شہباز شریف کے علم میں تھا کہ انکے بیٹے کی مل گنے کی قیمت کسان کو کم دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں 9 شوگر ملوں میں ایک ہی قسم کی پریکٹس کی نشاندہی کی گئی، تمام شوگر ملوں کا آڈٹ ہونا بہت لازمی ہے، اگر شوگرملوں کی صرف ٹیکس چوری کو دیکھ لیں تو اربوں کی ریکوری ہوسکتی ہے۔

معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ کیسز منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی ذمہ داری ہے، سپورٹ کی فراہمی حکومت کاکام ہے، اب شہباز شریف کے خلاف ٹی ٹی کیسز میں ریفرنس فائل ہونے جارہا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ریگولیٹری اقدامات کیے جائیں گے اور ایسا میکینزم بنائیں گے کہ چینی کی قیمت کم ہو اور نرخ برقرار رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں