تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اٹلی کشتی حادثہ: پاکستان ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئیں

کراچی: اٹلی کشتی حادثے میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی بھی جاں بحق ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کشتی حادثے میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا زندگی کی بازی ہارگئیں ہیں، ہاکی فیڈریشن نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری جنرل حیدر حسین، چیئرپرسن ویمنز ہاکی ونگ سیدہ شہلا رضا اور جی ایم ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ نے سابق انٹر نیشنل ویمنز ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کے حادثے کے نتیجے میں انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کا کہنا ہے کہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سے تھا، شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے بھی اٹلی کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقعے میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفیر نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تردید کر دی

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افسوسناک واقعے میں دو پاکستانی زندگی کی بازی ہارگئے، دونوں پاکستانیوں کی شناخت ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ کشتی میں تقریباً 250 افراد سوار تھے، جن میں 40 پاکستانی شامل تھے، اور ملنے والی جن لاشوں کی شناخت ہوئی تھی ان میں 28 پاکستانی بھی تھے۔

رپورٹس کے مطابق ترکی سے روانہ ہوئی کشتی میں 200 افراد سوار تھے، کشتی اس وقت تباہ ہوئی جب اس نے اٹلی کے جنوبی علاقے کروٹون میں لنگر انداز ہونے کی کوشش کی۔

Comments

- Advertisement -