تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

پی ایس ایل 6 :‌ شاہ نواز دھانی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

ملتان سلطانز کے شاہ نواز دھانی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولربن گئے۔

ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے ساتھ ان کی وکٹوں کی تعداد 17 ہوگئی اور وہ ابوظبی میں جاری ایڈیشن کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بن گئے۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 16 اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض کی وکٹوں کی تعداد 14 ہے۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے ملتان کے خلاف میچ میں 3 کھلاڑی آؤٹ کرکے پی ایس ایل میں مجموعی طورپر وکٹوں کی نصف سنچری کی تھی۔

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے چھٹے بولر ہیں، ان سے قبل وہاب ریاض، حسن علی، محمد نواز، محمد عامر اور فہیم اشرف بھی پچاس پی ایس ایل وکٹیں لے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -