تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

شاہنواز دھانی جب اپنے گاؤں جاتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ بولر کا دلچسپ انکشاف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کا تعلق اندرون سندھ سے ہے وہ جب بھی کرکٹ سے فراغت پر گاؤں جاتے ہیں تو کھیتی باڑی کرتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی جو زمبابوے کا دورہ کرنے والی پاکستانی شاہینز میں شامل ہیں اور اس کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہیں۔ گزشتہ دنوں نمائندہ اے آر وائی نیوز کو مختصر انٹرویو میں انہوں نے چھٹیوں کے دوران اپنے دلچسپ مشغلے سے آگاہ کیا۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ کرکٹ سے فراغت پر وہ جب بھی اپنے گاؤں جاتے ہیں تو کھیتی باڑی کرتے ہیں کیونکہ اس سے انہیں محبت اور یہ مشغلہ ان کے خون میں شامل ہے۔ مشکل تو ہوتی ہے لیکن اس کام سے انہیں توانائی بھی ملتی ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ جب وہ کسانوں کے ساتھ کھیتی باڑی کرتے ہیں تو کسان انہیں کہتے ہیں کہ انہیں کام کرنے کی ضرورت نہیں لیکن میں پھر بھی کرتا ہوں کیونکہ یہ ہماری زمین ہے اور اسی سے ہمیں روزی روٹی ملتی ہے۔

انہوں نے دورہ زمبابوے کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی شاہینز میں شامل ہر کھلاڑی کے لیے موقع ہے کہ وہ اچھی پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کرے۔ دورے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، بطور سینیئر میں جونیئرز کی رہنمائی کروں گا۔

شاہنواز دھانی زمبابوے کا دورہ پاکستانی شاہینز میں شامل ہر کھلاڑی کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کی سینیئر ٹیم میں شمولیت کی کوشش کریں۔

 

فاسٹ بولر نے پی ایس ایل کے دوران ہونے والی انجری سے متعلق کہا کہ یہ سب کھیل کا حصہ ہے تاہم وہ اب صحتیاب ہوچکے ہیں اور کوشش ہوگی کہ دورہ زمبابوے میں ٹاپ پرفارمر ہوکر دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بناؤں۔

Comments

- Advertisement -