پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ویڈیو رپورٹ: کار حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت اور فرار لڑکے اور لڑکی کا پتا نہ چل سکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شاہراہ فیصل پر گزشتہ روز کار حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت ہو سکی، نہ ہی فرار ہونے والے لڑکے اور لڑکی کے بارے میں کوئی پتا چل سکا۔

گزشتہ روز کراچی میں شاہراہ فیصل پر کار کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے میں مرنے والے شہری کی شناخت اور مفرور ملزمان کا تا حال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 65 سال ہے، نادرا کے ذریعے آج متوفی کی شناخت کر لی جائے گی، جب کہ پولیس نے حادثے کی شکار گاڑی کو ٹیپو سلطان تھانے میں منتقل کر دیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار میں لڑکا اور لڑکی سوار تھے، کار کے اندر شراب کی بوتل بھی موجود تھی، پولیس ذرائع کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ گاڑی سے اتر کر لڑکے نے ایک شراب کی بوتل بھی توڑی تھی۔

رہائشی علاقوں میں گاڑیوں کی مرمت کی دکانیں کتنی اذیت ناک ہیں؟ ویڈیو رپورٹ

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی مائرہ نامی لڑکی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جو ملیر شمسی سوسائٹی کی رہائشی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی خاتون اور نوجوان کے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں