اشتہار

شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہروز سبزواری نے اہلیہ صدف کنول کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں احرام اور صدف کنول کو حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شہروز سبزواری نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمرہ ادا کرلیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari)

- Advertisement -

انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں صدف کنول اور شہروز سبزواری کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari)

شہروز اور صدف کو عمرے کی ادائیگی پر ساتھی اداکار ایمن خان، شہزاد شیخ سمیت مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔

ایمن خان نے لکھا کہ ’ماشا اللہ مبارک ہو، بہت۔‘ جبکہ شہزاد شیخ نے بھی ’ماشا اللہ‘ لکھا۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں گزشتہ برس اپریل میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ان کی ایک بیٹی نورے شہروز بھی ہیں۔

اس سے قبل اداکار نے دونوں بیٹیوں کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں