اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘میرا بھائی تو شہید ہوا لیکن اس کا قاتل خودکشی کرنے کے بعد اب روز مرے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مقتول شاہ رخ کے بھائی جہاں زیب کا کہنا ہے کہ بھائی کے قاتل کی خودکشی کا سن کر خوشی ہوئی، میرا بھائی تو شہید ہوا لیکن اس کا قاتل خودکشی کرنے کے بعد اب روز مرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیرروڈ پر نوجوان شاہ رخ کے قتل میں ملوث ملزم کی مبینہ خودکشی پر مقتول کے بھائی جہانزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قاتل انجام کو پہنچا جس پر ہم خوش ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے میرے بھائی کی روح نے بدلہ لیا۔

جہانزیب کا کہنا تھا کہ بھائی کے قاتل کی خودکشی کا سن کرہمیں خوشی ہوئی، میرا بھائی تو شہید ہوا لیکن اس کا قاتل اب روزمرے گا تاہم شاہ رخ کے قتل کے باوجود علاقے میں پٹرولنگ نہیں ہورہی۔

2 روز قبل ایس آِئی یو نے ملزم کی تصویربھیجی تھی، والدہ اوربہن نےملزم کوفوری شناخت کرلیا تھ ، ایس آئی یو اور دیگر اداروں کے تعاون پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز کشمیرروڈ پر نوجوان شاہ رخ کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی تھی ، رات گئے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس کی ٹیم کو دیکھ ملزم نے خود کو گولی مار لی تھی۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان شاہ رخ کو ماں اور بہن کے سامنے گولی ماری گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں