اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز پر خبر چلتے ہی شاہ رخ جتوئی کو اسپتال سے فرار کرا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آر وائی نیوز پر خبر چلتے ہی شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو اسپتال سے فرار کرا دیا گیا ،شاہ رخ جتوئی آٹھ ماہ سے اسپتال میں مقیم تھا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز پر شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی خبر کے بعد ہلچل مچ گئی اور شاہ رخ جتوئی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، شاہ رخ جتوئی آٹھ ماہ سے اسپتال میں مقیم تھا۔

اسپتال ذر ائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو اب سے کچھ دیر پہلے ہی ڈسچارج کیا گیا۔

آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کومحکمہ صحت کا لیٹر موصول ہوا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ شاہ رخ جتوئی پہلی منزل پر کمرہ نمبر 4میں داخل تھا اور جیل پولیس کے دو اہلکار بھی اسپتال میں موجود ہوتے تھے۔

دوسری جانب سینٹرل جیل حکام شاہ رخ جتوئی کے معاملے پر جواب دینے کو تیارنہیں ، آئی جیل اور جیل سپرنٹنڈینٹ نے اپنے نمبر بند کردیے ہیں۔

یاد رہے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی جیل کے نجی اسپتال میں رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپتال کی بنیاد شاہ رخ جتوئی کے والد نے رکھی تھی اور نجی اسپتال شاہ رخ جتوئی کی رہائش کے لیے ایک بنگلے میں بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی اسپتال کی پہلی منزل پر تمام سہولتوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے، جہاں ان کے دوست بھی ملنے آتے ہیں جبکہ شاہ رخ جتوئی کی سیکورٹی کے لئیے الگ سے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں