اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

ماں بہن کے سامنے نوجوان شاہ رخ کو قتل کرنے کے بعد ہلاک پولیس اہلکار کیا کرتا رہا؟ اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کشمیر روڈ پر ماں بہن کے سامنے نوجوان شاہ رخ کو قتل کرنے کے بعد ہلاک پولیس اہلکار فرزند جعفری اپنے دوست کے ساتھ کہاں گیا اور کیا کچھ کرتا رہا، اس حوالے سے گرفتار ملزم عمران نے اہم انکشافات کئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر والدہ اور بہن کے سامنے نوجوان شاہ رخ کے قتل کے واقعے میں گرفتار ملزم عمران نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کئے۔

سیکشن 54 کی بنیاد پر گرفتارملزم عمران نے بیان میں کہا کہ فرزند نے مجھے سستا اسلحہ دلانے کا وعدہ کیا تھا،میں فرزند کے ساتھ کشمیر روڈ سے جارہا تھا کہ رکشہ دیکھ کر اچانک سے فرزند نے راستہ تبدیل کیا۔

- Advertisement -

ملزم نے بتایا میں نے کہا ہم نے یہاں تو نہیں جانا تھا، اس نے کہا کام ہے، اس نے رکشے میں خواتین کو سونے کے زیورات پہنےدیکھا ہوگا ، مجھے کہا اترو اور خود رکشے کے پیچھے چلا گیا۔

کیا اس شہر کے باسی اب ڈکیتوں کا بھی احترام کریں؟ شاہ رخ کا قتل اور  محکمہ پولیس سے چند سوال!

عمران نے تفتیشی افسر کو بیان میں بتایا جب وہ واپس آیا تو چہرہ چھپایا ہوا تھا، میں نے پوچھا منہ کیوں چھپایا ہے، فرزند جعفری نے کہا مجھے سردی لگ رہی ہے چلو، جس کے بعد ہم وہاں سے پہلے صدر میں اسلحے کی دکان پرگئے، صدر مارکیٹ سے ہم پھراورنگی ٹاؤن میٹروول اسلحہ شاپ پر آگئے۔

گرفتار ملزم کا مزید کہنا تھا کہ اسلحہ کی دکان پر پہنچتے ہی فرزند نے جیکٹ اتاردی، پھر میں نے پوچھا کیا ہوا تو کہا گرمی لگ رہی ہے، میں حیران ہوگیا، اسلحے کی دکان پر فرزند جعفری انتہائی اطمینان سےبیٹھا رہا، اسے دیکھ کر بالکل نہیں لگ رہا تھا جیسے کچھ ہوا ہو-

ملزم عمران نے بتایا کہ جب وہاں سے میں گھر چلا گیا تو ٹی وی پر خبر دیکھی، تب مجھے یقین ہوگیا یہ واردات فرزند جعفری نےکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کیس کی مکمل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں