تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

اپوزیشن کو اجازت ہے جلسہ کریں کوئی پابندی نہیں، شیخ رشید

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کھلی اجازت ہے جلسہ کریں کوئی پابندی نہیں، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہوگی، عمران خان تمام مسائل کامیابی سے حل کریں گے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہی، ان کا کہنا تھا کہ میں جدید بارڈر مینجمنٹ کاسسٹم لاؤں گا، غریبوں کو بھی پاسپورٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔ عمران خان دور میں اللہ اور اس کے رسول کے علم کو برتری حاصل ہوگی۔

13دسمبر کے پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کھلی اجازت ہے کہ وہ جلسہ کریں کوئی پابندی نہیں ہے، اصل طاقت میڈیا کی ہے ،عوام کو پیغام جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان پیغام دیتا ہے گلی گلی دعوت نامے نہیں بانٹا،یہ لوگ پچھلے دو ماہ سے مہم چلارہے ہیں ان کی امیدیں بر نہیں آئیں گی، آپ اسی مینار پاکستان سے سیاست میں نیچے جائیں گے۔

یہ سمجھتے ہیں جلسے سے کچھ ہوگا مگر عمران خان کہیں نہیں جارہا، یہ کہتے ہیں عمران خان سے بات نہیں ہوسکتی تو بتائیں کس سے بات کرنا چاہتےہیں، دراصل یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے اپوزیشن رہنماؤن سے کہا کہ آپ اسلام آباد آئیں، ہم نے بھی پڑاؤ کیا تھا لیکن اس وقت بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا، عمران خان تمام مسائل کامیابی اور بخوبی سے حل کرلیں گے، ملک میں جو کوشش کی جارہی ہے انشاءاللہ وہ ناکام ہوگی۔

بطور وزیرداخلہ تمام مدارس کی آواز بنوں گا، شیخ رشید

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میں بطور وزیرداخلہ کہتا ہوں کہ تمام مدارس کی آواز بنوں گا، ملک کو اندر سے خطرہ ہے ، انتشار کیلئے غیرملکی فنڈنگ کی جارہی ہے۔

شیخ رشید نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں وزیر اعظم عمران خان کے لئے کامیابیاں اور خوشخبریاں ہیں، ملک سے لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوگا، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا اپنی ذمہ داریوں کا پتہ ہے، پی ڈی ایم کے گلوں میں کچرا پھنسا ہوا ہے، عمران خان اگلا الیکشن بھی بھرپور طریقےسے جیتے گے۔

حکومت نوازشریف کو واپس لانے کی پوری کوشش کررہی ہے، نوازشریف کو لانے میں کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں جنہیں دور کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -