اشتہار

حکومت مذاکرات کیوں کررہی ہے؟ شیخ رشید کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر داخلہ نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق اہم انکشاف کر ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دوست ممالک نے حکومت کو کہا ہے کہ اپنے حالات ٹھیک کریں، پاکستان کی فکر ہمارے ہمدرد ملکوں کو بھی ہے اسی لئے وہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم چین اور سعودی عرب کے کہنے پر مذاکرات کررہی ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ملکی حالات اتنے خراب کردئیے گئے کہ اب اللہ ہی جانتا ہے کہ اگلی حکومت کیسے کام کرے گی جو ماحول بنادیا گیا ہے انہوں نے الیکشن نہیں کرانا۔

شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کچھ بھی کرلیں الیکشن بھی ہوں گےاوریہ لوگ نااہل بھی ہوں،
یہ الیکشن سےفرارچاہتےہیں کیونکہ انہیں پتہ ہےاگلی حکومت عمران خان کی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کھل کرعدلیہ پرتنقید کررہےہیں جبکہ عدالت کی جانب سےصبروتحمل کا بھرپورمظاہرہ کیا جارہاہے۔

سابق صدر آصف زرداری کی طرز سیاست پر شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نون لیگ کو ایسادھکا دینےجارہا ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی وہ تو کہتا ہے کہ اگلا وزیراعظم سندھ سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں