اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف امریکا میں موجود ہوں گے، دورے کے اچھے نتائج نکلیں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے وہ اکلوتا محکمہ ہوگا، جو 10 فی صد انکریمنٹ دے گا.
انھوں نے کہا کہ ٹرینوں کی تزئین و آرائش اور کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رائل پام سٹی میں عالمی کمپنیاں بھی دلچسپی لے رہی ہیں، جلد پانچ نئی ٹرینیں چلائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں نے چار مہینے پہلے کہا تھا کہ جھاڑو پھرے گی، ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، لوگوں نے چیخیں مارنا شروع کر دیں، یہ وزیراعظم کا استعفیٰ لینے چلےتھے، اب سنجرانی کی بات کرنے لگے.
موجودہ حکومت اور پاک فوج نے بھارت کوافغان سیاست سے باہر پھینک دیا، ساری دنیا میں بی جے پی دہشت گرد تنظیم ہے، پاکستان حکومت نےاچھا کیس لڑا.
مزید پڑھیں: کرپٹ عناصر کو میانوالی جیل میں ڈالیں، سارا پیسہ واپس کردیں گے، شیخ رشید
انھوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے سی عدالت سے اے سی جیل میں جاتے ہیں، ہم نے کیا گناہ کیا تھا کہ 7سات سال جیل کاٹی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جس نے جتنا پیسا کھایا ہے، وصول کیا جائے.
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے کلبھوشن کیس بہترین اندازمیں لڑا، بھارت عالمی دہشت گردہے، اس کیس میں ہماری فتح ہوئی ہے، مدارس کوکوئی نقصان نہیں ہوسکتا،کوئی آئین میں ترمیم نہیں کرسکتا، ہم عمران خان کے ساتھی ہیں.