تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

نواز شریف کو بتارہا ہوں کہ تمہارے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ واضح طور پر نواز شریف کو بتارہا ہوں کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آّر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملکی حالات تباہی،بربادی اور ناچاقی کی طرف جارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پروگرام کے توسط سے نوازشریف کو واضح بتارہا ہوں کہ ان کےساتھ ہاتھ ہوگیا ہے،آصف زرداری نےاپنےبغل بچے کو پنجاب میں لگادیا، اب نوازشریف کا کچھ بھی نہیں ہے یہاں تک کہ شہبازشریف بھی آپ کا نہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آصف زرداری اس ملک کوچتباہی کی طرف لےکرجارہےہیں،عوام نےاس ملک کو تباہی سےبچاناہے،محسن نقوی کا بھی مشن وہی ہےجوآصف زرداری کامشن ہے،پیسوں کی بارگیننگ کےعلاوہ محسن نقوی کااورکیا مشن ہوسکتاہے؟یہ وہ لوگ ہیں جو سیاست کی خرید وفروخت کی منڈیاں لگاتےہیں۔

عوامی لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ پارٹیاں عمران خان سےالیکشن لڑنےکیلئےتیار نہیں، یہ لوگ بیانیہ تیارکررہےہیں لیکن کوئی مل نہیں رہا، یہ  الیکشن میں نہیں جاناچاہتےاس لیےایسےہتھکنڈےاستعمال کررہےہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا ایک ہی ایجنڈاہےمائنس عمران خان، یہ لوگ  خان کےبغیرالیکشن چاہتےہیں، عمران خان کی جان لینےکی کوشش کی گئی لیکن کامیاب نہ ہوسکے، لوگ غصے میں ہیں اگر یہ باہر باہرنکلےتو سنبھالے نہیں جاسکیں گےاسی لیےکہتا ہوں کہ توجہ دیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کو کیساتھ جوہونا ہےانہیں اندازہ تک نہیں ہے، لوگوں کا صبرجواب دےچکاہے،لوگوں کی برداشت انتہا کو پہنچ چکی ہے،الیکشن کرالیں اس کےعلاوہ کوئی حل نہیں،الیکشن نہیں کراتے توخانہ جنگی کیلئےتیار ہوجائیں گے ملک کا نقصان ہوگا۔

Comments

- Advertisement -