منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پانی روکنے کا معاملہ: ’سندھ کے عوام اپنے حق کے لیے لڑنا جانتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر برائے آب پاشی، زکوٰۃ وعشرہ اور اوقاف سہیل انور سیال نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب سندھ کے حصے کا پانی روک رہا ہے جس کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ جس صوبے کا حصہ ہے، اُسے انصاف سے پانی ملنا چاہیے، ہم کسی کا حصہ نہیں  بلکہ اپنا حق مانگ رہے کیونکہ سندھ میں پانی کم آرہا ہے اور ہمارے حصے کے پانی کو چوری کیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں سندھ کے عوام مشتعل ہوسکتے ہیں اور اُن کی طرف سے بھرپور ردعمل بھی آسکتا ہے، صوبے کے عوام اپنے حق کے لیے لڑنا جانتے ہیں۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر برائے آب پاشی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پانی روک کر وفاقی حکومت کی نااہلی کو چھپا رہی ہے تو ارسا بھی اپنے ایکٹ اور مینڈیٹ کی خلاف ورزی میں مصروف ہے، اس سوچ کو ختم کرنا ہوگا ورنہ ملک کے لیے خطرناک صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی میں گرما گرمی، سہیل انور سیال کی پی ٹی آئی رکن کو مارنے کی کوششش

سہیل انور سیال نے الزام عائد کیا کہ  سندھ کے حصہ کا پانی پنجاب سے روکاجارہا ہے، اگر پانی سندھ سے جارہاہو اور اس کو روکا جاتا تو کیا ہوگا؟، اسی وجہ سے  لوگوں کےذہنوں میں یہ بات ہے کہ پنجاب سے پانی آرہاہےاس لیے روک رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول  بھٹونےہمیشہ فیڈریشن اور ملک کی مضبوطی کی بات کی، ہمیں صوبائیت سے نکل کر قومی سوچ کو اجاگر کرنا ہوگا۔

قبل ازیں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان نوک جھونک سے شور شرابا ہوا اور اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ ’کل ایک وزیرنےدھمکی دی مگر اسپیکرنےکچھ نہیں کہا اور نہ ہی نوٹس لیا‘۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وہ آپ کی لیڈر شپ کا پرس اٹھائے پھرتا ہے اس لئے اسے کچھ نہیں کہا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ارسا اجلاس: سندھ حکومت کا اپنے نمائندے پر تشدد کا دعویٰ

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے رکن اسمبلی مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ’آپ پانی کےمسئلے پر بات کریں اور ذاتیات پر نہ آئیں، یہ طریقہ درست نہیں اور نہ ہی یہ رویہ پارلیمانی ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں