تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

شائستہ لودھی نے کس اداکار کو کنجوس قرار دے دیا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان  شائستہ لودھی نے عدنان صدیقی کو کنجوس قرار دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ شائستہ لودھی، نادیہ خان نے شرکت کی اور اداکار عدنان صدیقی سے متعلق دلچسپ واقعہ بیان کیا۔

شائستہ لودھی نے کہا کہ عدنان صدیقی ایک نمبر کا کنجوس ہے، ندا یاسر کہنے لگیں کہ یہ تو سب کو پتا ہے وہ ایک مرتبہ صنم جنگ کے پیسے بھی کھا گیا تھا۔

ندا یاسر نے بتایا کہ صنم جنگ اور عدنان صدیقی بہت اچھے دوست ہیں، صنم نے آن ایئر بتایا کہ وہ گاڑی چلارہی تھیں عدنان صدیقی نے انہیں پک کیا کسی دوست کی شادی میں یہ جارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ صنم نے عدنان کو اے ٹی ایم کارڈ دیا کہ جاؤ سلامی کے پیسے نکال کر لے آؤ، اس نے پندرہ ہزار بولے تھے کہ نکال لینا لیکن عدنان صدیقی نے پندرہ ہزار کے بجائے تیس ہزار نکال لیے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ عدنان صدیقی نے یہ مذاق میں کیا تھا بعد میں صنم کو فون کرکے کہا کہ تمہیں پتا ہے تمہارے ساتھ کیا ہے میں نے تمہاری بھی پندرہ ہزار سلامی نکالی اور اپنی بھی نکالی۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ ابھی میں جیتو پاکستان میں تھی کہ عدنان نے میرا جوتا چھپا دیا، میں نے فہد سے کہا کہ میرا جوتا دلواؤ ورنہ میں چلی جاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ عدنان نے میرا جوتا تماشائیوں کو دے دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -