معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو ایشیا کپ میں شامل نہ کرنے پر ناراض ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے کہا کہ ’شعیب ملک کا 2021 کا ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ شاندار رہا تھا۔‘
انہوں نے لکھا کہ شعیب ملک اسپنر کو اچھا کھیلتے ہیں اور میچ کے آخری اوور میں ان کی بیٹنگ شاندار ہوتی ہے۔‘
شائستہ لودھی نے لکھا کہ ‘شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کی 11 اننگز میں 30 سے زیادہ اسکور کیا، متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز اور پاکستان کے مڈل آرڈر کے مسائل دیکھتے ہوئے انہیں ایشیا کپ 2022 میں شامل نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے’۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کیا تھا جس میں شعیب ملک، شان مسعود اور حسن علی کو شامل نہیں کیا گیا۔