پاکستان کے نامور کامیڈین شکیل صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پاکستان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔
سینئر کامیڈین شکیل صدیقی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے پاکستان کے بارے میں اچھے خیالات ہیں، ان کے خاندان کے لوگ آج بھی پشاورت میں رہتے ہیں۔
شکیل صدیقی نے بتایا کہ میرا پہلا تجربہ شاہ رخ کے ساتھ ٹی وی پر نہیں تھا ہم نیو جرسی میں ٹرمپ کے کیسینیو میں ایک شو میں ملے تھے یہ اس وقت کی بات ہے جب اداکار کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔
کامیڈین کا کہنا تھا کہ 15 اگست کو شو تھا میزبان نے شاہ رخ سے کہا کہ آؤ تمہیں پاکستانی کامیڈین شکیل صدیقی سے ملواتا ہوں لیکن شاہ رخ نے ان سے کہا کہ تم چھوڑو پھر وہ خود اٹھ کر مجھ سے ملنے کے لیے آگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس کا بڑا پن ہے اور بڑا آدمی ایسے ہی نہیں بنتا وہ دوسروں کو بڑا بنا کر بنتا ہے اور یہ بات ان کے اندر موجود ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شکیل صدیقی نے کہا کہ اگر بھارت جاکر دوبارہ پرفارم کرنے کا موقع ملے تو وہ ضرور جائیں کیونکہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔