اشتہار

شکیب الحسن نے بنگلہ لیگ کو کمتر قرار دیدیا، پی ایس ایل کی مدح سرائی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا کل سے آغاز ہو رہا ہے تاہم بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنے ملک کی لیگ کے معیار پر بھڑک اٹھے ساتھ ہی پی ایس ایل کی تعریف کی۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کل سے شروع ہونے والی اپنے ملک کی لیگ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ ڈھاکا پریمیئر لیگ سے بھی کمتر قرار دے ڈالا ہے۔

شکیب الحسن نے کہا کہ ملک میں کرکٹ سب سے اہم کھیل ہے لیکن بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی مارکیٹنگ بھی اچھے طریقے سے نیں کی گئی جب کہ اس لیگ کے ڈرافٹ کا وقت بھی صحیح نہیں جس وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی اپنے نیشنل شیڈول کے باعث زیادہ میچز نہیں کھیل پاتے۔

- Advertisement -

بنگلہ آل راؤنڈر نے ملکی بی پی ایل کو پی ایس ایل اور سی پی ایل سے بھی کم درجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی پی ایل کئی ممالک میں نشر کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی اس لیگ میں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کی اہمیت پی ایس ایل اور کیریبیئن پریمیئر لیگ سے کم ہے کیونکہ اس ٹورنامنٹ کو کوئی بھی نہیں دیکھتا۔ مجھے آج تک بی پی ایل میں ڈی آر ایس سسٹم استعمال نہ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کھلاڑی پی ایس ایل اور سی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو انہیں اپنے ملک کی جانب سے انٹرنیشنل ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے، لیکن بی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو یہ موقع نہیں ملتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں