اشتہار

سیلفی لینے والی خواتین کیساتھ شکیب کا عجیب رویہ!

اشتہار

حیرت انگیز

مداحوں کی جانب سے سیلفی لینے کے دوران شکیب الحسن کی بیزاری کا انداز کیمرے نے قید کرلیا۔ وہ بے دلی سے جمائی لیتے ہوئے نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے حال ہی میں ملکی حکمران جماعت ’عوامی لیگ‘ کا حصہ بننے کے بعد سیاست کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور وہ اس پچ پر اپنی نئی اننگز کا آغاز کررہے ہیں۔

آل راؤنڈر نے 2024 کے عام انتخابات کے لیے اپنی مہم شروع کر رکھی ہے اور اپنی پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس دوران کئی مداح خواتین ان کے ساتھ سیلفی لیتی نظر ائیں۔

- Advertisement -

اس دوران شکیب بے دلی سے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے جبکہ وہ جمائی لیتے ہوئے بھی نظر آئے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کرکٹر پارٹی کی کئی سیاسی مہمات میں شامل ہوچکے ہیں اور ان کی متعدد ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آچکی ہیں۔

ایک کلپ میں مداح شکیب کے ساتھ تصاویر لینے کی خواہشمند ہیں اور وہ سیلفی بھی بنا رہی ہیں۔ تاہم، کرکٹر کی عدم دلچسپی واضح ہے۔ وہ بغیر تاثرات کے جمائی لیتے اور پوز دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں