کولمبئین پاپ گلوکارہ و سپر اسٹار شکیرا کی طبعیت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واکا واکا گرل شکیرا اسپتال میں داخل ہیں، کولمبئین پاپ گلوکارہ کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
گریمی ایوارڈ جیتنے والی موسیقار نے جنوبی امریکا میں شیڈول کنسرٹس بھی منسوخ کردیے، گلوکارہ نے انسٹا پر اپنی طبعیت اور کنسرٹ کینسل کرنے سے متعلق اسٹوری شیئر کی ہے۔
شکیرا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت اسپتال میں داخل ہوں اور ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ میں پرفارم کرنے کی حالت میں نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ میں آج سٹیج پر پرفارم نہیں کرسکوں گی، میں اپنے پیارے پیرو کے سامعین کے ساتھ دوبارہ ملنے کے لیے بہت جذباتی اور پرجوش ہوں۔