جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

طالبعلم سے متعصبانہ سلوک کرنیوالی بھارتی ٹیچر کیخلاف بڑی کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرنگر: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر کے مقامی اسکول میں خاتون ٹیچر کی جانب سے معصوم طالب علم کو دیگر طلبہ سے پٹوانے کے شرمناک واقعے پر انتطامیہ نے سخت ایکشن لے لیا۔

مظفر نگر کی ضلع انتظامیہ نے مذکورہ اسکول کی رجسٹریشن ختم کرکے اسے بند کرنے کا حکم جاری کردیا، مظفرنگر پولیس نے گزشتہ روز خاتون ٹیچر ترپتی تیاگی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم نے اسکول کو نوٹس بھیج کر اس کی سہولیات اور معیار کے حوالے سے جواب طلب کیا ہے، واقعے کی مکمل چھان بین تک اسکول کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب مشہور بھارتی مصنف ارون دھتی رائے نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ اسکول میں مسلمان بچے کو ٹیچر کی موجودگی میں کلاس کے دیگر بچے باری باری تھپڑ جڑ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچر ایک بچے کو کہتی ہیں کہ آہستہ کیوں مار رہے ہو، اب کس کا نمبر ہے، پھر ایک بچے نے آکر زور دار تھپڑ بچے کے منہ پر مارا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹیچر ترپتی تیاگی نے خود کو معذور بتاتے ہوئے دفاع میں دلیلیں دیں اپنی جان بچانے کیلئے میڈیا کو بیان دیا کہ طالب علم کو سبق یاد نہیں تھا اور وہ پچھلے ایک ماہ سے پڑھائی میں دھیان نہیں دے رہا تھا، میں خود معذور ہوں اس لیے بچوں کو کہا کہ اس کو تھپڑ ماریں تاکہ وہ ہوم ورک کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں