اشتہار

شادی کرنا گرل فرینڈ رکھنے سے بہتر ہے، شمعون عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شادی کرنا گرل فرینڈ رکھنے سے بہتر ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار شمعون عباسی نے لکھا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میں نے ایک بار پھر شادی کرلی ہے کیونکہ میں ہمیشہ سے ایسی شریک حیات چاہتا تھا جو میری زندگی میں سکون لائے اور بالآخر مجھے یہ سکون شیری شاہ کی صورت میں مل گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ میری اور شیری شاہ کی شادی چار برس قبل ہوئی تھی لیکن سوشل میڈیا کی نفرت انگیزی کی وجہ سے یہ خبر شیئر نہیں کی گئی۔‘

- Advertisement -

شمعون عباسی نے کہا کہ ’اب کیونکہ یہ بات سامنے آچکی ہے تو میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہماری شادی کی پوسٹ دیکھنے کے بعد ہمارے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل ماڈل و اداکارہ شیری شاہ نے بھی اپنی فیس بک پوسٹ میں شمعون عباسی کو شوہر کہا تھا اور سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔

شمعون عباسی کی اس سے قبل بھی تین شادیاں ہو چکی ہیں، اداکار نے جویریہ عباسی سے پہلی اور حمائمہ ملک سے دوسری شادی کی تھی اور ایک شادی بیرون ملک کی تھی تاہم بدقسمتی سے تینوں شادیاں کامیاب نہ ہو سکیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ شیری شاہ کی شمعون عباسی سے یہ دوسری شادی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں