اشتہار

’شمشیرا‘ بُری طرح فلاپ، پہلے دن کی کمائی منظرِ عام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’شمشیرا‘ کے بُری طرح ناکام ہونے کے بعد پہلے دن کی کمائی منظرِ عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور ’شمشیرا‘ کے ذریعے چار سال بعد اسکرین پر واپس آئے لیکن ان کی قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور فلم مداحوں کو متاثر نہ کر سکی۔

کسی بھی فلم کی پہلے دن کی کمائی سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ کتنے پانی میں ہے اور ’شمشیرا‘ پہلے دن صرف 10 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ”شاہ رخ خان بننا چاہتا تھا مگر رنبیر کپور بن گیا“

فلمسازوں کا اندازہ تھا کہ پہلے دن کی کمائی 15 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی لیکن ایسا نہ ہو سکا، فلم کے دوسرے اور تیسرے دن زیادہ کمائی ہونے کی امید ہے۔

’شمشیرا‘ کا بجٹ 150 کروڑ روپے ہے لیکن پہلے دن کی کمائی سے یہ امید کم ہی ہے کہ یہ باکس آفس پر کوئی کرشمہ دکھا پائے گی۔

فلم کی کہانی بھارت میں انگریزوں کی حکومت کے دور کو دکھاتی ہے اور برطانوی اقتدار، ذات پات اور ڈاکوؤں کے ارد گرد گھومتی ہے۔

رنبیر کپور نے فلم میں ڈبل رول ادا کیا ہے جیسا کہ ٹریلر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ’شمشیرا‘ میں معروف اداکار سنجے دت بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں