تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

شان مسعود کا شادی کے بعد پہلا ٹویٹ، اہلیہ کو کیا پیغام دیا؟

گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز شان مسعود نے اپنی اہلیہ نیشے خان کے لیے ایک محبت بھرا ٹویٹ کیا ہے۔

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود جو گزشتہ ہفتے اپنی دوست نیشے خان سے شادی کے بندھن میں بندھے ہیں نے شادی تقریبات کے اختتام پر اہلیہ سے اظہار محبت کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور نیشے کے نام محبت بھرا ٹویٹ کیا۔

شان مسعود نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اہلیہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ کی صورت میں شریک سفر کے ساتھ بہترین دوست بھی مل گئی ہے اور ہم ایک ساتھ سب سے خوبصورت سفر گزاریں گے۔

قومی بیٹر نے ٹویٹ میں اپنے والدین، خاندان، دوستوں، شادی میں شریک مہمانوں کو بھی یاد رکھا اور اور نیک خواہشات کرنے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

شان مسعود نے اپنی ٹوئٹ میں سیلون ٹیم اور فوٹوگرافر ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا اور فوٹو گرافر کیلیے مزید لکھا کہ دوسروں سے ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ پیشہ ورانہ حدود کا احترام کریں خاص طور پر جب آپ کو آپ کی سروسز کی ادائیگی کی گئی ہو۔

کرکٹر کی جانب سے کیا گیا یہ پیغام پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگیا اور اب تک لاکھوں افراد اس کو دیکھ جب کہ ہزاروں افراد پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کا ولیمہ، نجم سیٹھی سمیت کرکٹرز کی شرکت، تصاویر وائرل

واضح رہے کہ شان مسعود بارات لے کر پشاور گئے تھے اور اپنی دُلہنیا نیشے خان کو رخصت کرا کے کراچی لائے تھے جہاں 27 فروری کو ان کے ولیمے کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی تھی۔

Comments