قومی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اب بھی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا موقع ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ریڈ بال کے کپتان شان مسعود نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے پاس اب بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا موقع ہے۔ اگر ہمیں ٹیسٹ چیمپئن شپ مین لیڈ کرنا ہے تو اپنے اگلے 9 میچز میں سے زیادہ سے زیادہ میچز جیتنے ہوں گے۔
شان مسعود نے کہا کہ سری لنکا سے جیتے لیکن آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلنے کے باوجود نہ جیت سکے۔ ٹیم میں اس دوران کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ پاکستان 10 ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلا۔ قومی ٹیم کے وائٹ اور ریڈ بال کوچز بہت تجربہ کار ہیں اور ہمیں ان کوچز کے سے کام کرنے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلیےکافی محنت کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دے سکیں۔ وہ واقعی ہمارے ملک کے ہیرو ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے رواں دو ٹیسٹ میچوں کے لیے بنگلہ دیش کی میزبانی کرنی ہے جب کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آئندہ سال کھیلا جائے گا۔