تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ووٹ کاسٹ کیے بغیر کیوں واپس آگئے؟ شان شاہد نے بتادیا

اداکار شان شاہد نے گزشتہ روز پنجاب ضمنی انتخابات میں ووسٹ کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان شاہد نے کہا کہ میرا اور اہلیہ کے حلقے تبدیل کردیئے گئے تھے جب ووٹ کاسٹ کرنے گئے تو ہمیں تاخیری حربوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ ووٹ کاسٹ کرنے گئے تو کہا گیا میری اہلیہ کا ووٹ حلقے میں ہے ہی نہیں جب میں اہلیہ کو لے کر ووٹ کاسٹ کرنے دوسرےحلقے میں پہنچا تو دس منٹ باقی تھے پھر بھی ہمیں باہر روک دیا گیا۔

شان شاہد کے مطابق پولیس والوں سے ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا تو جواب ملا اوپر سے آرڈر ہے پھر میں بدمزگی سے بچنے کے لیے ووٹ کاسٹ کیے بغیر واپس چلا آیا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ آئین مجھے ووٹ کا حق دیتا ہے کہ میں اپنی رائے کا اظہار کروں اور یہ میرا حق ہے کہ اس کا انتخاب کروں جوملک کوترقی دے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے جس جگہ پر ملک کوہونا چاہیے تھا وہاں نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب ضمنی انتخابات میں اداکار شان شاہد ووٹ کاسٹ نہ کرسکے تھے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1 نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -