ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’پیٹرول مہنگا اور ضمیر سستے‘

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اداکار شان شاہد بھی بول پڑے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیا۔

شان شاہد نے لکھا کہ ’پیٹرول مہنگا اور ضمیر سستے، اداکار نے سوال کیا کہ اچھا کون ہے؟‘

- Advertisement -

اداکار نے چند منٹ قبل ٹویٹ کیا جس پر ہزاروں صارفین نے ردعمل دیا اور صارفین پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 30 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف سے قرض نہیں مل سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں