مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔
لیجنڈ اسپنر نے 194 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 293 وکٹیں حاصل کیں، ٹی 20 میں ان کی وکٹوں کی تعداد 70 تھی۔
شین وارن کے انتقال پر سابق، موجودہ کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
شین وارن نے 12 گھنٹے قبل کیے گئے اپنی ٹوئٹ میں سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر راڈنی مارش کے انتقال پر اظہار افسوس کیا تھا۔
Sad to hear the news that Rod Marsh has passed. He was a legend of our great game & an inspiration to so many young boys & girls. Rod cared deeply about cricket & gave so much-especially to Australia & England players. Sending lots & lots of love to Ros & the family. RIP mate❤️
— Shane Warne (@ShaneWarne) March 4, 2022
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش بھی آج 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے راڈنی مارش کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، راڈنی مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
We are deeply saddened by the passing of Rod Marsh.
A brilliant wicketkeeper and hard-hitting batter, Rod's contribution to Australian cricket was outstanding and he will be truly missed.
Our thoughts are with his wife Ros, children Paul, Dan and Jamie and his many friends. pic.twitter.com/DXR0rEyZjx
— Cricket Australia (@CricketAus) March 4, 2022