جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

آل ٹائم ٹی ٹوینٹی باؤلرز، شین واٹسن کی ٹیم میں آفریدی بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے آل ٹائم ٹی ٹوینٹی ٹیم کے لیے پانچ باؤلرز کا انتخاب کرلیا جس میں آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا نام بھی شامل ہے۔

اپنے یوٹیوب چنیل پر منگل کے روز شیئرکردہ ویڈیو میں شین واٹسن نے بتایا کہ وہ ٹی ٹوینٹی میچ کے لیے ہر بار ان ہی پانچ باؤلرز کا انتخاب کریں گے کیونکہ یہ بہترین گیند باز ہیں۔

شین واٹسن نے کہا کہ میرے پانچ بہترین باؤلرز میں شاہد خان آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں کیونکہ وہ کم رنز دے کر وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس کے علاوہ جارحانہ بلے باز بھی ہیں۔

- Advertisement -

شین واٹسن نے بتایا کہ اُن کی ٹیم میں سری لنکن باؤلر لاستھ ملنگا پہلے، بھارتی باؤلر جسپرت بمرا تیسرے، ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براؤ اور سنیل نرائن بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

لیگ اسپینر نے جہاں دیگر کھلاڑیوں کی خصوصیات بیان کیں وہاں شاہد آفریدی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور بتایا کہ ’بوم بوم آفریدی کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ وہ بہترین بلے باز بھی ہے، اگر باؤلر کی بات کی جائے تو وہ ٹی ٹوینٹی کے لیے موضوع ترین ہیں‘۔

’شاہد آفریدی ایسا باؤلر ہے جو وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر مخالف ٹیم کو زیادہ رنز کا ہدف نہ بھی ملے تو وہ بازی پلٹ سکتے ہیں، ڈومیسٹک میں انہوں نے 317 میچز کھیلے اور 6.7 کی اوسط سے 339 وکٹیں لیں‘۔

شین واٹسن نے کہا کہ ’آفریدی نے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں جو ریکارڈ بنایا وہ لمبے عرصے تک قائم رہے گا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں