جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شنیرا اکرم اور صنم سعید عید خریداری کرنے والوں پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے صدر کی اہلیہ شنیرا اکرم اور نامور پاکستانی اداکارہ صنم نے کرونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو خاطر میں نہ لانے والے عوام کے لیے اہم پیغام جاری کردیا۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں ہونے والی نرمی اور بازار کھلنے کے بعد عوام بڑی تعداد میں خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکلے اور وہ اپنی اشیا خریدنے کے چکر میں کسی بھی احتیاطی تدابیر کو خاطر میں نہیں لائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اداکارہ صنم سعید نے سوال اٹھایا ” کیا واقعی ہمیں عید منانے کیلئے بازارجانے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم کوئی تبدیلی دکھائے بغیرپھر سے پہلے جیسے ہوجائیں گے؟”۔ اداکارہ نے عوام سے درخواست کی کہ ’احتیاط کریں اور باہر نہ نکلیں کیونکہ یہ بہت مشکل وقت ہے اور سب ایک ساتھ باہر نکل رہے ہیں، کیونکہ نہ اس سال عید کو مختلف انداز سے منایا جائے‘‘۔

قبل ازیں کراچی کنگز کے صدر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹویٹ کی اور لکھا کہ ’سڑکوں پر ٹریفک، گنجان گلیوں میں سیکڑوں افراد کو بغیر ماسک دیکھ کر میرا رونے کا دل چاہ رہا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’کسی کو  مدافعتی نظام کو چلینج دے کر عید منانے کی ضرورت نہیں ہے، جولوگ قرنطینہ میں ہےجب وہ گھر سے باہر جاکر دیگر سے ملاقاتیں کریں گے تو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے اور وہ وائرس کو خود اپنے گھر لے آئیں گے، عوام خود سے سمجھ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے گھر پر ہی رہیں‘۔

شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’میرے خاوند ویسے تو مکمل صحت یاب ہیں مگر وہ ذیبطس کے مرض کا شکار ہیں، ہم رواں سال اکیلے عید منائیں گے، کیا آپ بھی ایسے ہی عید منائیں گے؟‘۔

علاوہ ازیں اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ سب کھل گیا لیکن کیا ہم اب بھی سماجی دوری اختیار نہیں کرسکتے؟۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں