اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں شازیل شوکت (شانزے) سازش بے نقاب ہوگئی۔
آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔
’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ اور سوتیلی والدہ نرگس کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’شانزے سے وہ پوچھتے ہیں کہ کیا نرگس آنٹی نے تم سے خود کہا تھا کہ مجھے ہوٹل میں رکنا چاہیے، وہ کہتی ہیں کہ نہیں، لیکن وہ والد سے جس طرح بات کررہی تھیں ان کی بات کا تو یہی مطلب تھا ناں، وہ کہتے ہیں مطلب تم نے خود سے یہ بات بنالیں۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’وہ جس طرح والد سے بات کررہی تھیں ان کا مطلب یہی تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ تم اس گھر میں رہو۔‘
وہ کہتے ہیں کہ مطلب تم نے جھوٹ بولا تھا، تم اتنا بڑا جھوٹ اتنی آسانی سے کیسے بول سکتی ہیں اور کیسے کسی پر الزام لگا سکتی ہو۔‘
’شانزے کی باتیں ان کی پھوپھو اور والدہ نرگس سن رہی ہوتی ہیں لیکن وہ اس سے لاعلم رہتی ہیں۔ ’جب پھوپھو سامنے آکر سوتیلی والدہ سے معافی مانگنے کا کہتی ہیں تو شانزے کہتی ہیں کہ یہ میری ماں نہیں ہیں اور جو کچھ ہورہا ہے یہ اس کی مستحق ہیں۔‘
کیا شانزے کی والدہ نرگس کے لیے نفرت ختم ہوسکے گی؟ کیا شانزے ان کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنیں گی؟ یہ جاننے کے لیے سمجھوتہ کی اگلی قسط دیکھیں۔