اشتہار

شارع فیصل پر عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شارع فیصل میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔

شہر کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر واقع پارسا ٹاور نامی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمارت میں کئی لوگ موجود ہیں جنھیں بحفاظت باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

وہاں عمارت کے باہر موجود عینی شاہد نے بتایا کہ لوگ اندر محصور ہیں۔ عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں۔

اس وقت فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ نیپا، صفورہ اور لانڈھی ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سی ای او واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ پانی کے ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔ انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ حکام سے رابطے میں ہے۔

پولیس نے بتایا کہ آگ عمارت کی تیسری منزل پرلگی، آگ کنٹرول میں ہے، نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کیسےلگی پتہ نہیں چل سکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں