اشتہار

72 برس کی عمر میں شرت سکسینا کی فٹنس کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شرت سکسینا کی 72 برس کی عمر میں فٹنس دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار شرت سکسینا کا کیریئر 50 سال پر محیط ہے اور انہوں نے اس دوران 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انہوں نے فلم ساتھیا، گپت، ریڈی، فنا، بھاگم بھاگ بادشاہ، غلام، اگنی پتھ، پیار کا پنچ نامہ ٹو، دبنگ تھری، سنگم ریٹرنز، بجرنگی بھائی جان سمیت متعدد فلموں میں مزاحیہ اور ولن کا کردار نبھایا۔

- Advertisement -

لیکن انہیں شہرت مزاحیہ فلم ’پھر ہیرا پیری‘ سے ملی جس میں شرت سکسینا نے تیواری (توتلا سیٹھ) کا کردار نبھایا تھا۔ جس کے ڈائیلاگ تھے ’تدھل ہے میلا تالس لات روپیہ، (کدھر ہے میرا چالیس لاکھ روپیہ)۔

تاہم اب سوشل میڈیا صارفین شرت سکسینا کی فٹنس دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اس بوڑھے شخص کی فٹنس دیکھ کر بہت حیران ہوں، معاف کرنا۔۔۔۔اس نوجوان کی فٹنس دیکھ کر حیران ہوں۔‘ شرت صاحب آپ تمام نوجوانوں کے لیے تحریک ہیں اور آپ بہت اچھے ہیں۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’جہاں باقی اداکاروں کے پیٹ نکل رہے ہیں وہیں شرت سکسینا سر ڈولے شولے بنا رہے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ ایک راک اسٹار ہیں، بہت متاثر کن جناب، امید ہے آپ ہمیشہ صحت مند رہیں گے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں