اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نواز شریف سے اہل خانہ اور لیگی رہنماؤں کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید گزارنے والے العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سزا یافتہ نواز شریف سے آج ان کے اہل خانہ اور لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں والدہ ، مریم نواز ، حمزہ شہباز اور خاندان کے دیگر افراد سمیت مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں.

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کی والدہ، صاحبزادی مریم نواز، حمزہ نواز کے علاوہ دیگر لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔

مریم نواز والد کے لیے گھر سے کھانا اور اس کے علاوہ دیگر ضروری سامان بھی ساتھ لائیں تھی جن میں کرسیاں، میز اور برتن شامل تھے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں 4470 کا قیدی نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔

العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کو سات سال قید کی سزا، کمرہ عدالت سے گرفتار

یاد رہے کہ گذشتہ سال 24 دسمبر کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔

فیصلےمیں نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا، بعدازاں ان کی درخواست پر انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے بجائے لاہورکی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر کو نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید وجرمانے کی سزا سنائی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں