اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ریلی سے پہلے کاروباری طبقے کو رام کر نے کی کوشش میں کئی ماہ سے روکے ہوئے ریفنڈ کلیمز جاری کر دیئے، حکومت نے چبھیس ارب چار کروڑ تیس لاکھ روپے کے ریفنڈز جاری کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ کئی ماہ سے رکے ہوئے ریفنڈ کلیمز سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی سے پہلے جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بذاتِ خود ریفنڈز جاری کرنے کے احکامات پیر کو جاری کئے اور منگل کو رات بارہ بجے تک فہرست بنانا کر ریفنڈز جاری ہونا بھی شروع ہوگئے۔
چبھیس ارب چار کروڑ تیس لاکھ روپے کے یہ ریفنڈز تاجروں اور ایکسپوٹرز کو جاری کئے گئے ہیں، حکومت نے ریفنڈز کے اجراء کیلئے چودہ اگست کی تاریخ دی تھی۔
ذرائع کے مطابق ریفنڈز کی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، حکومت کے اس اقدام کو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے رقم کے اجراء کو سیاسی چال قرار دیا ہے۔