کراچی: نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں شرجیل خان نے سدرن پنجاب کے خلاف شاندار سنچری جڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے 24ویں میچ میں سندھ کے اوپنر شرجیل خان نے سدرن پنجاب کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی۔
Sharjeel Khan brings up his 💯 in style with a six! pic.twitter.com/osT85dwU5T
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021
شرجیل خان نے 56 گیندوں پر 101 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
شرجیل خان 101 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر معین الدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ سندھ نے سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا ہے، ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔
سدرن پنجاب کی ٹیم نے 12 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے ہیں، محمد عمران 26 اور عامر یامین ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں، سرفراز احمد، حیدر علی اور فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
شرجیل خان، شعیب ملک، اعظم خان، خوشدل شاہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔